انتظامیہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت ہے۔گوتم بدھ نگر اتر پردیش کے ضلع مجسٹریٹ بی این سنگھ کی ہدایت پر منافع خوروں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ضلع ڈرگ انسپکٹر اکھلیش کمار جین نے سینیٹایزیشن اور دیگر سامانوں پر زیادہ پرنٹ ریٹ پر فروخت کرنے والی چار فرمز پر مقدمہ درج کیا ہے۔
بی این سنگھ نے سخت تاکید کی ہے کہ کووِڈ 19 وبا کے دوران ، اگر کسی تاجر اور دکاندار کے ذریعہ اوور ریٹنگ ،بلیک مارکیٹنگ میں منافع خوری کا کام کیا جارہا ہو تو ضلع انتظامیہ ان کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
وہیں دوسری جانب ضلع کی مختلف ٹیموں نے 85 دکانوں کا معائنہ کیا ۔جہاں دکاندار زیادہ قیمت پر سامان فروخت کرتے ہوئے پائے گئے۔ایسی دو دوکانوں پر 25000 اور 5000 جرمانہ عائد کیا گیا اور باقی کو انتباہ کے ساتھ سخت پیغام دے کر چھوڑ دیا گیا۔