ETV Bharat / bharat

کورونا سے متعلق ٹرمپ کا دعویٰ مسترد - fda

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ کورونا وائرس 99 فیصد بے ضرر ہے۔ ان کے اس بیان کو امریکہ کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے کمشنر ڈاکٹر اسٹیفن ہان نے مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔

fda head rejects trump's 'harmless' virus claim
کورونا سے متعلق ٹرمپ کا دعویٰ مکمل طور پر مسترد
author img

By

Published : Jul 6, 2020, 11:46 AM IST

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نہایت ہی خطرناک وبا ہے۔ اس سے متاثر ہونے والے افراد 20 فیصد شدید بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ ان میں نمونیا اور سانس لینے میں تکلیف محسوس کرنے والے بھی شامل ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے بتایا ہے کہ جن لوگوں میں کورونا کی ہلکی سی بھی علامات ہیں یا انہیں کورونا ٹسٹ میں منفی آنے کے بعد بھی نزلہ، زکام اور کھانسی ہے تو ایسے افراد دوسروں میں بھی اس وائرس کو پھیلا سکتے ہیں۔

امریکہ کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کمشنر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے کہ 99 فیصد کورونا وائرس 'بے ضرر' ہے۔

ڈاکٹر اسٹیفن ہان نے میڈیا کو بتایا کہ 'وہ اس بارے میں نہیں جائیں گے کہ کون صحیح ہے اور کون غلط، لیکن سرکاری اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے'۔

مزید پڑھیں: کورونا کے خوف نے ایک شخص کی جان لے لی

انہوں نے مزید کہا کہ 'کورونا کا کوئی بھی معاملہ افسوسناک ہے۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسیز کی لہر کو روکنے کے لئے لوگوں کو جسمانی دوری پر عمل کرنے اور ماسک پہننے کے لئے حکومتی رہنمائی پر عمل کرنا چاہئے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.