امولیہ کے والد نے اس سلسلے میں اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے اور اپنی بیٹی کے بیان کی کھل کر مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'امولیہ نے جو کیا وہ سراسر غلط ہے'۔
ان کا کہنا تھا کہ 'وہ کچھ مسلمانوں سے جڑی ہوئی ہے، اس نے میری ایک بات نہیں سنی'، حیران کن بات یہ ہے کہ جس وقت امولیہ نے یہ نعرہ لگایا تھا اس وقت اسدالدین اویسی بھی اسٹیج پر موجود تھے انہوں نے امولیہ کو روکنے اور اس سے مائک چھیننے کی بھی کوشش کی۔
اطلاعات کے مطابق امولیہ کے والد نے کہا ہے کہ 'امولیا نے جو کچھ بھی کہا ہے وہ انتہائی غلط ہے'۔
واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاگ بنگلورو میں ایک جلسہ کا انعقاد ہوا تھا اس پروگرام میں اسدالدین اویسی کو خطاب کرنا تھا، لیکن اس سے پہلے کہ اسدالدین اویسی خطاب کرتے امولیہ نے 'پاکستان زندہ آباد' کا نعرہ لگا دیا۔
حالانکہ اسدالدین اویسی نے اس بیان کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ان کا یا ان کی پارٹی کا اس بیان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہ دشمن ملک کی حمایت میں کسی بھی نعرے کو پسند نہیں کرتے۔ ان کے بھارت ہمیشہ زندہ باد تھا اور زندہ باد رہے گا۔