اترپردیش میں فرخ آباد کے محکمہ بنیادی تعلیم نے 30 سے زائد اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔
محکمہ بنیادی تعلیم کے مطابق 'ان اساتذہ نے اپنی ملازمتوں کو محفوظ بنانے کے لئے جعلی بی ایڈ ڈگری اور اس سے متعلقہ سرٹیفکیٹ استعمال کیا۔ جو کہ جعلی ہے۔ اسی بنیاد ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے'۔
اطلاعات کے مطابق اساتذہ نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی کا 05-2004 کی بی اے ڈی ڈگری سرٹیفکیٹ پیش کیا۔
محکمہ اب ان کی تنخواہوں کی وصولی پر کام کر رہا ہے۔
بی ایس اے لالجی یادو نے بتایا کہ 'ضلع میں کام کرنے والے 25 اساتذہ کو آگرہ یونیورسٹی سے جعلی بی ایڈ ڈگری ظاہر کرنے پر برخاست کردیا گیا'۔
اب ان اساتذہ کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مذکورہ اساتذہ سے تنخواہ کی وصولی کے لئے بھی تیاریاں جاری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایس ٹی ایف کی فہرست میں دو اساتذہ پائے گئے ہیں۔ انہیں بھی برخاست کردیا گیا ہے اور مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ جعلی اساتذہ کی فہرست میں سات اساتذہ کے نام بھی شامل تھے۔ ان میں سے تین کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور چار دیگر کے خلاف مقدمات درج کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔