سونو سوڈ نے کسانوں کی حمایت کرتےہو ئے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھاکہ' کسان ہے، ہندوستان'۔ سونو سوڈ کے اس توئٹ پر دیگر افراد بھی اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔ دوسری طرف، کسان تحریک کی حمایت میں ایوارڈ واپس کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
پرکاش سنگھ بادل اور پرگت سنگھ پہلے ہی اس سلسلے میں اعلان کر چکے ہیں۔ اطلاع کے مطابق اب 20 سے زیادہ ارجنہ ایوارڈی کھلاڑی بھی ایوارڈ واپس کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ کئی بڑے ایوارڈ یافتہ کھلاڑی، جن میں ارجن ایوارڈی تارا سنگھ، کرتار سنگھ پہلوان اور پدمشری پریمچند ڈھنگڑا شامل ہیں، ہفتہ کو اپنے ایوارڈ واپس کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔
وہیں دوسری اجنب وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے آج وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی، جس کے بعد انہوں نے فریقین سے مسئلہ حل کرنے کی اپیل کی۔ کسانوں کا وفد نے آج ایک بار پھر حکومت سے بات چیت کیا ہے، لیکن ابتک مسئلہ کا کوئی صحیح حل نہیں نکل سکا ہے۔
مزید پرھیں:
کسان اور حکومت کے مابین اگلی میٹنگ ہفتہ کی سہ پہر دوپہر 2 بجے
منگل کے روز بھی ہوئی کسانوں کے ساتھ حکومت کی گفتگو بے نتیجہ رہی۔ کسانوں نے پہلے ہی یہ کہ دیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو مہینوں تک دھرنا دیں گے۔