ان لوگوں کا کہنا ہے کہ جو پیکس صدر نے رقم کی چوری یا غبن کیا ہے اسے گرفتار کیا جائے یہ لوگ ضلع انتظامیہ کے ساتھ ہیں مگر پیکس صدر کے خطا کی سزا کسانوں کو کیوں دی جا رہی ہے۔ وہاں انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ غلط ہے۔
احتجاج کی قیادت کر رہے بھاکپا مالے کے سینئر لیڈر آر کے سہنی نے کہا کہ ہم لوگ بھاکپا مالے اور اکھیل بھارتیہ کسان مہا سبھا کے لوگ ہیں-
ہم احتجاج کے ذریعے ضلع انتظامیہ سے یہ مطالبہ کرنے آئے ہیں کہ ریاستی حکومت نے کچھ پنچایتوں کو ڈفالٹر کرکے وہاں پیکس انتخابات ملتوی کر دیا ہے جسے ھم لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ کسانوں اور پیکس ووٹروں کے حق پر حملہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ چوری پیکس صدر نے کی ہے اور گرفتاری بھی صدر کی ہونی چاہئے اس کی سزا کسان کیوں برداشت کریں۔ خطا کسی کی اور سزا کسی کو ، یہ بہت ہی غلط سوچ اور فیصلہ ہے ۔