زرعی قوانین کے خلاف آج کسان تنظیموں نے دہلی - جئے پور قومی شاہراہ جام کرنے کا انتباہ دیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ وہ دہلی جانے والے راستوں پر آنے والے ٹول پلازہ کا ٹول ادا نہیں کریں گے۔
جس کے سبب دہلی - ہریانہ سرحد کے پانچ ٹول پلازہ پر 3،500 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ ٹول پلازہ کی سکیوریٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔
اس تعلق سے پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین پر سخت نگاہ رکھی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہی وجہ ہے دہلی - ہریانہ پانچ بارڈر، بدرپور بارڈر، گروگرام - فرید آباد بارڈر، کنڈلی - غازی آباد - پلول بارڈر، پالی کرشر زون اور دھوج بارڈر کے ٹول پلازہ پر ساڑھے تین ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ کسان تنظیموں نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ 14 دسمبر کو ملک گیر سطح پر بی جے پی دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا۔