ETV Bharat / bharat

اڑیسہ کے کاشتکاروں نے کسان بل واپس لینے کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Sep 23, 2020, 6:21 PM IST

ریاست اڑیسہ کے ضلع چندیکول میں ہزاروں کی تعداد میں کسانوں نے کسان بل کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے این ایچ 15 کو بھی بلاک کردیا۔

اڑیسہ کے کاشتکاروں نے کسان بل واپس لینے کا مطالبہ کیا
اڑیسہ کے کاشتکاروں نے کسان بل واپس لینے کا مطالبہ کیا

اڑیسہ کے چندیکول میں ہزاروں احتجاجی کسانوں نے قومی شاہراہ 15 کو بلاک کردیا۔ ان مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سیلاب کی وجہ سے ہوئے فصلوں کے نقصان کا معاوضہ اور ساتھ میں نئے کسان بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

منگل کے روز دو گھنٹے تک مظاہرین نے قومی شاہراہ کو بلاک کرکے رکھا۔

نوانیرمن کروشک سنگھاٹن کے قومی کنوینر اکشئے کمار نے کہا کہ ہم دو اہم معاملات پر احتجاج کر رہے ہیں۔ سب سے پہلا سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا معاوضہ دیا جائے اور نئے کسان بل کو واپس لیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہ بھی مطالبہ کررہیں کہ سیلاب سے متاثرہ ہر ایکڑ اراضی کے لئے ہر کسان کو 15،000 سے 7،500 روپے تک کا معاوضہ دیا جائے۔ریلیف کوڈ کے مطابق ہر کسان کو ہر ایکٹر اراضی پر 2 ہزار کا معاوضہ ملنا چاہیے لیکن کاشتکاروں نے ہر ایکڑ پر 15000 روپے سے زیادہ کا خرچ کیا ہے ۔ہم مطالبہ کر رہے ہیں کہ سیلاب سے متاثرہ تمام کاشتکاروں کو کم سے کم 15،000 روپئے معاوضہ دیا جائے اور چھوٹے اور غیر معمولی کاشتکاروں کو سات ہزار 500 روپے معاوضہ دیا جائے ۔

ساتھ میں ہم یہ بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان سیلاب کا کوئی مستقل حل نکالا جائے، سیلاب کے پانی کی نکاسی اور آبپاشی کی سہولیت بھی فراہم کی جائے ۔

جاج پور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے موقع پر پہنچ کر کاشتکاروں سے احتجاج ختم کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے پہلے ہی ایک ایمرجینسی امداد کی منظوری دے دی ہے اور یہ مدد کاشتکاروں کو فوری طور پر مہیا کر دی جائے گی۔ ان کا میمورنڈم مل گیا ہےاور کاشتکاروں کی مدد کے لئے جو کچھ بھی ہو سکے کا ہم کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.