ETV Bharat / bharat

کسانوں کے احتجاج میں شدت، ٹریکٹر ریلی شروع - tractor rally started

دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 42 دنوں سے جاری کسانوں کے احتجاج میں دن بدن شدت بڑھتی جا رہی ہے۔ وہیں سنیوکت کسان مورچہ نے قبل سے طے شدہ پروگرام میں ایک دن کی تاخیر کرتے ہوئے آج دہلی کی سرحدوں کے چاروں طرف ٹریکٹر ریلی شروع کردی ہے۔ یہ ٹریکٹر ریلی دہلی کے چار بارڈرس سے نکلنی شروع ہوگئی ہے۔

کسانوں کی ٹریکٹر ریلی
کسانوں کی ٹریکٹر ریلی
author img

By

Published : Jan 7, 2021, 9:58 AM IST

Updated : Jan 7, 2021, 10:32 AM IST

مرکزی حکومت کے نئے زرعی قوانین کے خلاف بڑی تعداد میں کسان مظاہرین دہلی کے چاروں بارڈر سے ٹریکٹر ریلی نکال کر احتجاج کر رہے ہیں۔

کسانوں کا ایک گروپ سندھو بارڈر سے ٹیکری بارڈر کی جانب ریلی لے کر نکلے گا۔ جس کا انٹری پوائنٹ کنڈلی کے ایم پی ہے۔ وہیں دوسرا گروپ ٹیکری بارڈر سے کنڈلی کی طرف سے ریلی نکالے گا جس کی انٹری پوائنٹ سانپلا کے ایم پی ہے۔

اسی طرح غازی پور سے پلول کی طرف ہزاروں کسانوں کا ایک گروپ ٹریکٹر پر روانہ ہوگا۔ جس کی شروعات ڈاسنا میں کے ایم پی انٹری پوائنٹ سے ہوگی۔

کسانوں کے احتجاج میں شدت، ٹریکٹر ریلی شروع

علاوہ ازیں چوتھا گروپ ریواسین سے پلول کی طرف یہ ریلی لے کر نکلے گا، جس کی انٹری پوائنٹ ریواسین میں کے ایم پی ہے۔ اس ریلی میں پنجاب، ہریانہ، اترپردیش اور راجستھان کے کسان بھی شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ ٹریکٹر ریلی کا آغاز ابتدائی طور پر بدھ کے روز ہونا تھا، لیکن خراب موسم کی پیشنگوئی کی وجہ سے اسے ایک دن کے لیے موخر کردیا گیا۔

وہیں پولیس انتظامیہ بھی مکمل طور پر تیار نظر آرہی ہے۔ راجستھان کے ریواڑی بارڈر پر سینکڑوں پولیس اور سیکیورٹی اہلکار بیریکیڈز لگا کر جہاں تیار کھڑے ہیں، وہیں راجستھان کے بارڈر میں ہزاروں کسان بیریکیڈز توڑ کر آگے بڑھنے کے لیے بے قرار نظر آرہے ہیں۔ پولیس انتظامیہ نے این ایچ 71 گنگایچا جاٹ ٹول کے قریب بھی نئے بیریکیڈز لگائے ہیں۔

Last Updated : Jan 7, 2021, 10:32 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.