ETV Bharat / bharat

کسان تحریک: پولیس تھانوں میں مویشی باندھنے کی دھمکی - راکیش ٹکیت نے بیس دنوں سے جاری کسان تحریک

راکیش ٹکیت نے بیس دنوں سے جاری کسان تحریک کے درمیان کہا کہ اترپردیش سے دہلی آ رہے کسانوں کو جگہ جگہ پریشان کیا جارہا ہے۔

farmer
farmer
author img

By

Published : Dec 15, 2020, 12:03 PM IST

بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت نے پولیس پر دہلی آرہے کسانوں کو پریشان کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجبور ہونے پر کسان اپنے مویشیوں کو تھانے میں باندھ دیں گے۔

راکیش ٹکیت نے بیس دنوں سے جاری کسان تحریک کے درمیان کہا کہ اترپردیش سے دہلی آ رہے کسانوں کو جگہ جگہ پریشان کیا جارہا ہے۔ انہوں نے دہلی میرٹھ شاہراہ کو جام کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔ ضرورت پڑنے پر کسان دہلی کو پوری طرح جام کردیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سنگھور بارڈر پر احتجاج کے دوران ایک کسان کی موت
کسان رہنما نے کہا ہے کہ ان کا یہ احتجاج غیر سیاسی ہے اور حکومت کو کسان تنظیم سے بات چیت کر کے اس مسئلے کو حل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی اصلاحات قانون کسانوں کے خلاف ہے اور منیمم سپورٹ پرائس کو قانونی حیثیت دی جانی چاہئے۔
واضح ہو کہ نئے زراعتی قوانین کے خلاف گزشتہ بیس دنوں سے کسان دہلی کے بارڈر پر احتجاج کر رہے ہیں۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ان تینوں قوانین کو واپس لے تبھی وہ اپنا احتجاج ختم کریں گے اور گھر واپس لوٹیں گے۔

اس دوران کسان تنظیموں اور حکومت کے ساتھ کئی دور کی بات چیت بھی دہلی واقع وگیان بھون میں ہوئی ہے لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔

احتجاج کے دوران 20 کسانوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔ اس میں سے 10 کسانوں کی موت دل کا دورہ پڑنے سے جبکہ کچھ کی موت سڑک حادثے اور سردی کے باعث ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.