کسان جو دن بھر محنت کرکے ہل جوت کر لوگوں کا پیٹ بھرتا ہے، مگر اسی کسان پر کبھی بارش نہ ہونے کی وجہ سے سوکھا پڑ جاتا ہے اور کبھی بارش زیادہ ہونے سے سیلاب سے فصلیں تباہ ہو جاتی ہیں اور کبھی بجلی گرنے سے کسانوں کی موت واقع ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ بھی کئی ایسے حادثات ہیں جو کھیتوں میں کام کرنے کے دوران ان کی جان جانے کا سبب بنتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے شورا پور تعلقہ کے رتال دیہات میں پیش آیا۔
![farmer killed by electric wire](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/kr-bid-02-statement-photo-kaur10022_23082020082333_2308f_00060_886.jpg)
ایک المناک حادثہ میں ملپا نامی کسان اپنی کھیت میں پمپ کے برقی تار لکڑی سے اوپر اٹھانے کی کوشش کر رہا تھا کہ برقی کے تار اس پر آکر گر پڑے۔ جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
اس سلسلے میں شورا پور پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج ہوا ہے۔
محکمہ بجلی شورا پور کے اعلی عہدے داران نے مقام واردات کا معائنہ کیا ہے۔
محکمہ بجلی کے ایک عہدے دار نے کہا ہے کہ اس واقع کے تفتیش جاری ہے۔