ETV Bharat / bharat

کسان قانون سے کسانوں کو فائدہ ہوگا: جتیندر سنگھ - Farm Legislations

کسان قانون سے متعلق خدشات پر ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ اس معاملے پر زیادہ سے زیادہ آگاہی کی ضرورت ہے، کیونکہ اس مسئلے پر بہت سی غلط فہمیاں ہیں۔ ساتھ ہی غلط بیانی سے بھی کام لیا جا رہا ہے۔

sdf
sfd
author img

By

Published : Oct 2, 2020, 3:25 AM IST

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حال ہی میں کسانوں سے متعلق جو قانون سازی کی گئی ہے، اس سے کسانوں کو فائدہ ہو گا اور فصل سے متعلق معاہدے میں کسان آزاد ہوں گے۔ یعنی کسان جب چاہے کمپنی سے کیا گیا معاہدہ ختم کر سکتا ہے۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ اس قانون سازی سے بھارتی زراعت کو عالمی سطح پر پذیرائی ملے گی اور کسانوں کے مفادات کا تحفظ اور زرعی آمدنی میں بہتری آئے گی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ باتیں جموں میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتائی۔

جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں حکومت نے غریب اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود اور ترقی پر سب سے زیادہ زور دیا ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے کسانی سے متعلق حالیہ قانون سازی کے فوائد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اناج پیدا کرنے والے یعنی کسان کھیتی باڑی کے بہتر مواقع اور اپنے مطابق انتخاب کی آزادی کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی زراعت کو مسابقہ جاتی بنانے کے لئے انقلابی تبدیلی اور اصلاحات کی ضرورت ہے، جس کے نتیجے میں پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ قانون سازی سے زراعت اور اس سے وابستہ شعبوں میں روزگار اور کاروباری مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی، جس سے کھیتوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، جس پر آدھے سے زیادہ بھارتی آبادی کا انحصار ہے۔

کسان قانون سے متعلق خدشات پر ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ اس معاملے پر زیادہ سے زیادہ آگاہی کی ضرورت ہے، کیونکہ اس مسئلے پر بہت سی غلط فہمیاں ہیں۔ ساتھ ہی غلط بیانی سے بھی کام لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے الیکٹرانک پلیٹ فارمز پر تجارت میں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں زیادہ کارکردگی اور شفافیت ہو گی۔ اس سے بڑے اور چھوٹے کسانوں کے لئے یکساں طور پر مواقع ملیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.