نعت خواں یوسف میمن کے بیٹےنے بتایا کہ والد طویل عرصے سے سانس کی تکلیف کے باعث نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے، طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث وہ انتقال کر گئے ہیں۔
اہل خانہ کے مطابق نعت خواں یوسف میمن کی نماز جنازہ پیر کے روز نماز ظہر کے بعد پہاڑی مسجد شہید ملت روڈ پر ادا کی جائے گی۔
یوسف میمن نے متعدد محفلوں میں حمد باری تعالی اور نعت رسول مقبولﷺ پیش کیں، ان کی پڑھی گئی نعتوں میں ’میرے کملی والے کی شان‘ اور ’حضور ایسا کوئی انتظام‘ بے حد پسند کی جاتی ہے۔
نعت خواں یوسف میمن کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد بھارت میں بھی موجود ہے، ان کے انتقال کی خبر سن کر مداحوں نے غم اور افسوس کا اظہار کیا۔
ان کے انتقال پر علماء اور دیگر شخصیات کی جانب سے اظہار افسوس کیا جا رہا ہے اور ان کی مغفرت کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔
متوفی کے سوگواروں میں دو بیٹے، ایک بیٹی اور بیوہ ہے۔
معروف نعت خواں یوسف میمن کا انتقال
حمد و ثناء اور شان رسول ﷺ بیان کرنے والے معروف نعت خواں یوسف میمن طویل علالت کے بعد پاکستان کے شہر کراچی میں انتقال کرگئے۔