ETV Bharat / bharat

حیدر آباد: ٹرین میں بم کی جھوٹی اطلاع - ۔ٹرین کی تلاشی کے سبب اس کی روانگی میں تاخیر ہوئی

سکندرآباد وجئے واڑہ انٹرسٹی ایکسپریس ٹرین میں بم کی اطلاع سے سنسنی پھیل گئی۔ تاہم بعد ازاں یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔

false-news-of-bomb-in-train
بم کی جھوٹی اطلاع
author img

By

Published : Feb 6, 2020, 1:36 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 9:45 AM IST

سکندرآباد وجئے واڑہ انٹرسٹی ایکسپریس ٹرین میں بم کی اطلاع سے سنسنی پھیل گئی۔ تاہم بعد ازاں یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق اس ٹرین کی سکندرآباد سے صبح 5 بجکر 50 منٹ پر امراوتی روانگی سے کچھ دیر قبل 100 نمبرکو فون پر یہ اطلاع ملی کہ اس ٹرین میں بم رکھا گیا ہے جس کے فوری بعد ریلوے کے عہدیدار چوکس ہوگئے جنہوں نے آر پی ایف کے سینیئر ڈویژن کمشنر گاندھی کی قیادت میں پلیٹ فارم نمبر2پر ٹھہری ہوئی۔ اس ٹرین کی بم کو ناکارہ بنانے والے اہلکاروں کے ساتھ جانچ کی۔ تاہم یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی جس پر مسافرین نے راحت کی سانس لی۔
بعد ازاں اس ٹرین کو اس کی منزل کی طرف روانہ ہونے کی اجازت دے دی گئی۔ٹرین کی تلاشی کے سبب اس کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔
پولیس اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ یہ جھوٹی اطلاع کس نے دی ہے۔؟
اس سے قبل بھی کئی ٹرینز میں بم رکھنے کی جھوٹی اطلاعات موصول ہوئیں جس کے بعد افراتفری مچ گئی ،اس طرح کی اطلاعات سے مسافرین میں ایک قسم کی بے چینی پیدا ہوتی ہے اور خوف وہراس کا ماحول بن جاتاہے۔
ضرورت اس بات کی ہیکہ حکومت ٹرین بوگیز میں اس طرح کے جدید آلہ جات نصب کیے جائیں جس سے یہ پتہ چل جائے کہ ٹرین میں کوئی ایسی دھماکو شئے رکھی گئی ہے اور یہ کہاں رکھی گئی اس کا فوری پتہ چل جائے جس کے بعد انتظامیہ اور پولیس فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے اسے ناکارہ کرسکیں۔تاکہ مسافرین محفوظ رہیں اور انھیں کوئی پریشانی نہ ہو۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 9:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.