ETV Bharat / bharat

شادی کے 32 برس بعد ملی پاکستانی خاتون کو بھارتی شہریت - اترپردیش کی خبریں

بتیس برس قبل پاکستان سے بیاہ کر بھارت آئی فاخرہ نورین کو اب کہیں جاکر بھارتی شہریت حاصل ہوئی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Sep 26, 2020, 9:24 PM IST

فاخرہ نورین نکاح کے بعد گزشتہ 32 برسوں سے ویزا کے سہارے اترپردیش کے شہر بلند شہر میں واقع اپنے سسرال میں رہ رہی تھیں، برسوں کی جدوجہد کے بعد بھارتی شہریت ملنے کر فاخرہ نے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پڑوسی ملک پاکستان میں پیدا ہوئی فاخرہ نورین کا نکاح سنہ 1988 میں بلند شہر کے چنگی علاقے کے رہنے والے نسیم کے ساتھ ہوا تھا، چونکہ نسیم کے چند رشتہ دار پاکستان میں مقیم ہیں اس لیے خاندان میں ہی یہ شادی قرار پائی تھی۔

فی الحال اب فاخرہ کے بچوں تک کا نکاح ہوچکا ہے

فی الحال اب فاخرہ کے بچوں تک کا نکاح ہوچکا ہے اور اس وقت انھیں بھارتی شہریت ملنے پر کافی خوشی محسوس ہورہی ہے۔

فاخرہ کو شہریت ملنے کی تصدیق خود بلند شہر کے ایس ایس پی سنتوش کمار سنگھ نے سنیچر کے روز کی ہے۔

واضح رہے کہ فاخرہ اور نسیم کی شادی 19 دسمبر سنہ 1988 کو ہوئی تھی تب سے ہی فاخرہ بھارت میں لانگ ٹرم ویزا (ایل وی ٹی) کے سہارے بھارت میں رہ رہی تھیں لیکن وہ ساتھ میں مسلسل بھارتی شہریت حاصل کرنے کے لیے بھی جدو جہد کررہی تھیں اب 32 برس گزرجانے کے بعد تقریباً 50 برس کی عمر میں انھیں بھارتی شہریت ملی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.