کچھ ممالک میں صورت حال بہتر ہونے پر ملازمین نے آفس جانا شروع کردیا ہے۔
تاہم اب بھی کئی ملازمین گھروں سے ہی آفس کے کام سرانجام دے رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ نے اپنے ملازمین کو اب آئندہ سال جولائی2021 تک گھروں سے کام کرنے کا کہہ دیا ہے۔
فیس بک کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملازمین کو ایک ہزار ڈالر بھی آفس اخراجات کی مد میں دیئے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:فیس بک کا قابل اعتراض پوسٹ کو لیبل کرنے کا فیصلہ
خیال رہے گوگل نے بھی حال ہی میں اپنے ملازمین کے لئے گھروں سے کام کرنے کے حوالہ سے آئندہ سال جولائی 2021تک کی توسیع کی تھی۔