ETV Bharat / bharat

اٹلی میں تین مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع - اٹلی میں تین مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع

اٹلی کے وزیر اعظم زوجپے كونٹے نے پریس کانفرنس میں اس فیصلہ کا اعلان کیا۔

Extend Lockdown In Italy till third may
اٹلی میں تین مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع
author img

By

Published : Apr 11, 2020, 9:11 AM IST

عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ-19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس انفیکشن کو روکنے کے لئے لاگو ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو تین مئی تک کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔

اٹلی کے وزیر اعظم زوجپے كونٹے نے پریس کانفرنس میں اس فیصلہ کا اعلان کیا۔

كونٹے نے کہا ہے کہ 'ہم نے ملک میں نافذ پابندیوں کو جاری رکھنے کے لئے لاک ڈاؤن کو تین مئی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'یہ بہت ہی مشکل اور ضروری فیصلہ ہے جس کے لئے میں پوری ذمہ داری لیتا ہوں'۔

وزیراعظم کے مطابق حکومت کے وزراء، ماہرین، مقامی انتظامیہ اور تجارتی انجمنوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعد ہی ملک میں لاک ڈاؤن کو بڑھانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

كونٹے نے کہا ہے کہ 'ہم موجودہ حالات میں سب کچھ نہیں کھول سکتے، لیکن میں اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ اگر تین مئی سے پہلے حالات بہتر ہوتے ہیں تو ہم ضروری اقدامات کریں گے۔ اگرچہ 14 اپریل سے کتابوں کی دکانیں سمیت نوزائیدہ بچوں کے لئے ضروری دکانیں کھلیں گی'۔

واضح رہے کہ اٹلی میں تاحال کورونا وائرس سے 18849 افراد ہلاک اور 147577 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.