ETV Bharat / bharat

نیٹ میں رامپور کی ٹاپر سعدیہ رانی سے خصوصی بات چیت

میڈیکل کورسیز میں داخلہ لینے کے لئے دیے جانے والا کل ہند سطح کا انٹرینس ٹیسٹ امتحان یعنی نیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اترپردیش کے رامپور کی سعدیہ رانی نے نہ صرف اپنے خاندان کا بلکہ پورے ضلع کا نام ملک بھر میں روشن کر دیا ہے۔ اس نمایاں کامیابی پر سعدیہ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران اپنی کافی خوشی کا اظہار کیا۔

author img

By

Published : Oct 23, 2020, 6:02 PM IST

sdf
sdf

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع رامپور کی سعدیہ رانی نے نیٹ امتحان میں رامپور میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ سعدیہ نے 720 میں سے 678 نمبرات حاصل کر کے ضلع کا نام ملک بھر میں روشن کیا ہے۔

ویڈیو

اس طرح نیٹ میں سعدیہ کی آل انڈیا رینک 727 بنی ہے۔ ان کی اس نمایاں کامیابی سے نہ صرف ان کے اہل خانہ بلکہ ضلع کے تعلیم دوست بھی فخر محسوس کر رہے ہیں۔ رامپور کی سعدیہ رانی کی اس نمایاں کامیابی پر ای ٹی وی بھارت مبارکباد پیش کرتا ہے اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے اپنی خصوصی بات چیت میں سعدیہ رانی نے اپنی اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی سے انہیں کافی حوصلہ ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'پابندی وقت اور بہتر سوجھ بوجھ کے ساتھ پڑھائی کرنے سے اچھے نتائج سامنے آتے ہیں۔ سعدیہ نے بتایا کہ انہوں نے اس کے لئے کوچنگ بھی لی تھی لیکن اچھے نتائج کے لئے سب سے اہم سیلف اسٹڈی ہوتا ہے'۔

سعدیہ نے اپنے پیغام میں دیگر طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'آج مسلم معاشرہ پستی کا شکار ہے اور ہماری پستی کو دور کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ تعلیم ہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ شروع سے ہی یہ بات محسوس کرتی آئی ہیں کہ ہمارے معاشرے میں خاتون ڈاکٹرس کی کافی کمی ہے جس سے مسلم خواتین کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے وہ ایک اچھی ڈاکٹر بن کر قوم و ملت کی خدمت کرنا چاہتی ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.