ڈاکٹر سنگھ نے قومی معیشت کانفرنس کے اختتامی اجلاس سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینک قرض نہیں دے رہے ہیں اور ترقی کی رفتار رکی ہوئی ہے۔
مودی حکومت گزشتہ حکومتوں کی ہر پالیسی کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔ معیشت کو رفتار دینے کے لیے حکومت کو اعتماد سازی کے اقدامات کرنے چاہییں۔ ہر صنعت کار، تاجر، سرمایہ فراہم کرنے اور کارکنوں کو حکومت پر اعتماد ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے کی حالت کا اثر معیشت پر پڑتا ہے، سماج کا تانا بانا ٹوٹتا جا رہا ہے اور معیشت کی ہیئت گھٹ رہی ہے۔
اقتصادی ترقی کے لیے باہمی اعتماد اور خود اعتماد بہت ضروری ہے۔ معاشرے میں خوف کا ماحول ہے۔ صنعتیں سرکاری افسران کے ظلم کی شکایت کر رہی ہیں۔ میڈیا، عدلیہ، ریگولیٹر، حکام اور جانچ ایجنسیوں پر سے عوام کا اعتماد برابر گھٹ رہا ہے۔
ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ لوک سبھا میں اکثریت اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ کروڑوں نوجوانوں کو روزگار دیا جا سکتا تھا۔
انہوں نے وزیر اعظم سے سماج پر شک نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہم آہنگی، اعتماد اور بھروسے کو فروغ دینا چاہیے۔