ETV Bharat / bharat

ہر فرد کو ووٹ کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے: کووند - نیشنل ووٹرز ڈے

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ ملک میں آئین کے نفاذ کے 70 برس بعد بھی کچھ افراد اپنے حق رائے دہی کی اہمیت کو نہیں سمجھتے جبکہ پوری دنیا میں بھارت کے انتخابی اور جمہوری عمل کی تعریف کی جاتی ہے۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند
author img

By

Published : Jan 25, 2020, 7:46 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 9:46 AM IST

رام ناتھ کووند نے الیکشن کمیشن کے 10 ویں نیشنل ووٹرز ڈے کے موقع پر منعقد پروگرام میں کہا کہ آئین کے معماروں نے آئین نافذ ہوتے ہی ہر شہری کو رائے دہی کا حق دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'ہمیں سمجھنا چاہیے کہ دنیا کے کئی ممالک کے لیے ووٹ ڈالنے کا حق بڑی جد وجہد کے بعد ملا ہے، برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں 20 ویں صدی میں خواتین کو مردوں کے برابر ووٹ دینے کا حق 30 برسوں کی جد و جہد کے بعد ملا تھا۔

رام ناتھ کووند نے کہا کہ 'آئین کے معماروں نے جب بالغ رائے دہی کا حق دیا تو دنیا کے کئی ترقی یافتہ اور جمہوری ممالک نے بھارت کے اس اقدام کی تنقید کرتے ہوئے اس کی کامیابی پر اندیشہ ظاہر کیا تھا۔

ان ممالک کا کہنا تھا کہ محض 16 فیصد تعلیمی شرح والے ملک میں بالغ حق رائے دہی کیسے کامیاب ہوگا، انہوں نے 'بگیسٹ گیمبل آف ہِزٹِری' تک کہہ دیا تھا لیکن ملک کے رائے دہندگان نے بڑھ چڑھ کر انتخابی عمل میں حصہ لیا اور آئین کے معماروں کی کوششوں کو کامیاب بنایا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ 'ہمیں اپنے حق رائے دہی کی اہمیت کو بخوبی سمجھنا چاہیے اور تمام افراد کو ملک کے اس جمہوری تہوار ضرور شریک ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن کی جانب سے رائے دہندگان کو بیدار کرنے کے لیے مسلسل اور سنجیدہ کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے رام ناتھ کلووند نے کہا کہ 'انھیں یہ جان کر بڑی خوشی ہوئی کہ معذور ووٹرز کی علاحدہ فہرست بنائی جارہی ہے اور انہیں تحریک دینے کے ساتھ کئی سہولتیں حاصل کروائی جا رہی ہیں۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 9:46 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.