ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد سماجوادی پارٹی کے سینیئر لیڈر اور ریاست اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو کے قریبی بتائے جانے والے صلاح الدین منصوری نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کی۔
اس دوران صلاح الدین منصوری نے کہا کہ ایودھیا رام مندر کا فیصلہ جو سپریم کورٹ نے دیا ہم اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں، اور ہم مرادآباد کی عوام سے بھی یہی اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی فیصلے کا احترام کرے۔
لیکن سپریم کورٹ نے مسجد کے لیے جو پانچ ایکڑ زمین دی ہے، وہ زمین بھی مندر کو دے دی جائے، ہم مسلمانوں کو ایسی زمین لینے سے کوئی فائدہ نہیں۔ بھارت میں متعدد مساجد ہیں مسلمان پہلے انھیں آباد کریں، فجر تا عشا نمازیوں کی تعداد مسجد میں دکھنی چاہیے۔