ETV Bharat / bharat

لاک ڈاؤن کے دوران ای پی ایف او نے نمٹائے 36 لاکھ دعوے

ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے کورونا وبا کے سبب نافذ لاک ڈاؤن کی مدت میں پراویڈنٹ فنڈ نکالنے کے 36 لاکھ سے زائد دعوے نمٹائے ہیں جن میں تقریباً 74 فیصد کم تنخواہ پانے والے شیئر ہولڈر کے ہیں۔

ای پی ایف او
ای پی ایف او
author img

By

Published : Jun 9, 2020, 10:51 PM IST

محنت و روزگار کی مرکزی وزارت نے منگل کے روز بتایا کہ لاک ڈاؤن کی مدت میں ای پی ایف او شیئر ہولڈرز کی تکالیف کو کم کرنے کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں اور پورا عمل آن لائن کرتے ہوئے مزید آسان بنایا ہے۔

لاک ڈاؤن کی مدت میں ای پی ایف او نے 36 لاکھ 20 ہزار دعوؤں کا نمٹارہ کیا ہے اور اپریل اور مئی میں 11 ہزار 540 کروڑ روپیے تقسیم کیا ہے۔

پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت شیئر ہولڈرز کو عبوری پروویڈنٹ فند نکالنے کی سہولت دی گئی تھی۔ اسی کے تحت لاک ڈاؤن کی مدت میں ای پی ایف او نے 15 لاکھ سے زائد دعوے نمٹائے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت ملی سہولت کا فائدہ اٹھانے والے 74 فیصد شیئر ہولڈر اہلکار 15 ہزار روپیے فی ماہ کم تنخواہ پانے والےہیں۔

عبوری پروویڈنٹ فنڈ لینے والے محض دو فیصد شیئر ہولڈرز اہلکار 50 ہزار فی ماہ سے زیادہ کی تنخواہ پاتے ہیں۔ ای پی ایف او کا کہنا ہے کہ محض دعوؤں کا نمٹارہ تین سے 10 دن کے اندر کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.