ETV Bharat / bharat

کپواڑہ میں تصادم ختم، 5جوان ہلاک - تین سی آر پی ایف اور دو ریاستی پولیس کے اہلکار شامل ہیں

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے بابا گنڈ لنگیٹ میں قریب 60 گھنٹوں تک جاری رہنے والا مسلح تصادم اتوار کی صبح دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت پر ختم ہوگیا۔

kapwara
author img

By

Published : Mar 3, 2019, 4:25 PM IST

سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ مسلح تصادم کے دوران سیکورٹی فورسز کے پانچ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں تین سی آر پی ایف اور دو ریاستی پولیس کے اہلکار شامل ہیں. زخمی اہلکاروں کی تعداد 10 بتائی جارہی ہے۔

جمعہ کو مسلح تصادم کے حاشیہ پر مقامی نوجوانوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئی تھیں۔ ان میں ایک مقامی نوجوان ہلاک جبکہ دیگر متعدد زخمی ہوئے تھے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک عسکریت پسند کو جمعہ کی صبح ہلاک کیا گیا تھا، جبکہ دوسرے ایک کو اتوار کی صبح ہلاک کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح عسکریت پسند کی ہلاکت کے ساتھ ہی مسلح تصادم اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.