ETV Bharat / bharat

ممبئی سے گوا پہنچے گیارہ افراد کورونا سے متاثر - Health minister given information

ممبئی سے راجدھانی ایکسپریس کے ذریعہ گوا پہنچے گیارہ مسافر کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ گوا کے وزیر صحت وشوجیت رانے نے اتوار کو ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی۔

ممبئی سے گوا آئے گیارہ افراد کورونا سے متاثر

author img

By

Published : May 24, 2020, 5:52 PM IST

رانے نے ٹوئٹ کیا کہ 'ممبئی سے راجدھانی ایکسپریس کے ذریعہ سنیچر کو گوا پہنچے گیارہ مسافر ٹونیٹ ٹیسٹ میں کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں جس سے گوا میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 50 ہو گئی ہے'۔

وزیر صحت نے کہا کہ 'ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات پر وہ وزیراعلی پرمود ساونت سے ملاقات کر کے انہیں موجود صورتحال سے واقف کرائیں گے اور اسے روکنے کی کوششوں پر بات چیت کریں گے'۔ رانے نے کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ کے لئے ریلوے، روڈ ٹرانسپور ٹ اور دیگر راستوں کے ذریعہ گوا میں داخل ہورہے لوگوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

رانے نے کہا کہ 'ہم وزیراعلی سے درخواست کریں گے کہ گوا میں داخلہ کرنے والے مسافروں کے لئے کووڈ۔19 ٹیسٹ نگیٹیو سرٹی فکیٹ لازمی کیا جائے اور یہ سرٹی فکیٹ جاری ہونے کی تاریخ سے اگلے 48 گھنٹوں کے لئے ویلڈ ہونا چاہئے۔ ہم اپنے وزیراعلی کی قیادت میں کووڈ۔19 کے چیلنج سے متحد ہو کر لڑیں گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.