ETV Bharat / bharat

سردار پٹیل کووڈ کیئر سنٹر میں بجلی کی فراہمی - دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل

دارالحکومت دہلی کے جنوبی علاقہ چھترپور میں دس ہزار بستروں والے سردار پٹیل کووڈ کیئر سنٹر میں آج سے علاج شروع ہوگیا ہے۔

سردار پٹیل کووڈ کیئر سنٹر  میں بجلی کی فراہمی

author img

By

Published : Jul 5, 2020, 7:07 PM IST

یہ دنیا کا سب سے بڑا کووڈ کیئر سنٹر ہے، اس کا افتتاح آج دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے کیا۔

کووڈ سنٹر میں بلاتعطل بجلی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے بی ایس ای ایس کے سینئر انجینئرز کے ساتھ ایک فوری رسپانس ٹیم متعین کی گئی ہے۔

یہ ٹیم ہفتے میں 24 گھنٹے اور سات دن بجلی کی فراہمی سنبھالے گی۔

کووڈ کیئر سنٹر میں 24 ٹرانسفارمرز کے ذریعے بجلی کی فراہمی کی جائے گی۔

اس سنٹر میں 11 کے وی کے 4 فیڈرز ہیں۔

مزید پڑھیں : دہلی: ملک کے پہلے ’پلازما بینک‘ میں خدمات کا آغاز

تقریبا ہر 5 کلو میٹر پر بجلی کا فیڈر موجود ہے۔

خیال رہے کہ یہاں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لئے 23 میگاواٹ بجلی درکار ہوگی۔ اس کے لیے یہاں 24 ٹرانسفارمر نصب کیے گئے ہیں۔

ہر ٹرانسفارمر کی گنجائش 1000 کلو واٹ ہے۔ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے یہاں 22 کلومیٹر زیر زمین کیبل بچھائی گئی ہے۔

نیز بیک اپ کے لئے یہاں ایک دوسری لائن بھی تیار کی گئی ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر دوسری لائن سے یہاں بجلی فراہم کی جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.