الیکشن کمیشن نے گزشتہ 25 فروری کو 17 ریاستوں کی 55 سیٹوں کے لیے دو سالہ ضمنی انتخابات کا اعلان کیا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے یہ الیکشن نہیں ہوسکے تھے جب دوبارہ الیکشن کا اعلان کیا گیا تو گزشتہ دنوں دس ریاستوں کی 37 سیٹوں پر امیدواروں کو بلا مقابلہ فاتح قرار دیا گیا تھا۔
کمیشن نے آندھرا پردیش کی 4، مدھیہ پردیش کی 3، جھارکھنڈ کی 2، میگھالیہ کی ایک، راجستھان کی 3، گجرات کی 4 اور منی پور کی ایک سیٹ کے لیے انتخابات کا اعلان کیا ہے۔
اس الیکشن کے لیے صبح نو بجے سے شام چار بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی بھی 19جون کو شام پانچ بجے ہی شروع ہوجائے گی۔ انتخابات کا عمل 22 جون سے پہلے ختم ہوگا۔