ETV Bharat / bharat

ضمنی انتخابات کا اعلان عنقریب: الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے کورونا دور میں 56 اسمبلی نشستوں اور ایک پارلیمانی نشست پر ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن تاریخ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

Election Commission said on all by elections
تمام ضمنی انتخابات کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا: الیکشن کمیشن
author img

By

Published : Jul 24, 2020, 4:27 PM IST

الیکشن کمیشن کی جائزہ میٹنگ میں ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا، کمیشن کی ترجمان شیفالی شرن نے ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 56 اسمبلی نشستوں اور ایک پارلیمانی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

Commission spokesperson Shefali Sharan's tweet
کمیشن کی ترجمان شیفالی شرن کا ٹویٹ

کمیشن نے گزشتہ روز کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جمعہ کو ہونے والی میٹنگ میں ان نشستوں کے ضمنی انتخاب کے بارے میں غور کیا جائے گا، کمیشن کے مطابق 22 جولائی کو کمیشن کے سینیئر پرنسپل سکریٹری سُمیت مکھرجی کی جانب سے جاری ریلیز میں میڈیا میں غلط فہمی کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی، لہذا کل یہ بات واضح ہوگئی کہ آٹھ اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخاب کے بارے میں لیا گیا فیصلہ خصوصی صورتحال میں لیا گیا تھا لیکن کمیشن نے عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 151 کے تحت مذکورہ بالا تمام نشستوں پر ضمنی انتخاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آٹھ اسمبلی نشستوں کے لیے ہونے والے ضمنی انتخابات کو 7 ستمبر تک ملتوی کردیا گیا ہے لیکن کل کی میٹنگ میں تمام نشستوں کے ضمنی انتخاب پر غور کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.