ETV Bharat / bharat

بہار انتخابات: چھ امیدواروں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

الیکشن کمیشن کے مطابق 11 سیٹیں ایسی ہیں جہاں فتح اور شکست کے درمیان فرق ایک ہزار ووٹوں سے کم تھا۔

بہارانتخابات: چھ امیدواروں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

author img

By

Published : Nov 15, 2020, 7:06 AM IST

بھارت کے الیکشن کمیشن نے حالیہ اختتام پذیر بہار اسمبلی انتخابات میں دوبارہ گنتی کے خواہاں چھ امیدواروں کی درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 11 سیٹیں ایسی ہیں جہاں فتح اور شکست کے درمیان فرق ایک ہزار ووٹوں سے کم تھا، ان 11 میں سے 6 امیدوار گنتی سے مطمئن نہیں ہیں اور انہوں نے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو چیلنج کیا ہے۔

10 نومبر کو اپنی میڈیا بریفنگ میں الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کے قواعد کو واضح کیا تھا۔ اصول کے مطابق اگر مسترد شدہ پوسٹل بیلٹ ووٹوں کی تعداد فتح اور شکست کے فرق سے کم ہے تو دوبارہ گنتی ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق راشٹریہ جنتا دل کے شکتی سنگھ یادو نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم، وی وی پیٹ اور پوسٹل بیلٹ کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا تھا، وہ صرف 12 ووٹوں کے فرق سے جنتا دل یونائیٹڈ کے کرشنا مراری شرن سے الیکشن ہار گئے۔

مٹہانی کے امیدوار نریندر سنگھ عرف بوگو نے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کروائی جب انہوں نے لوک جن شکتی پارٹی کے راج کمار سنگھ سے 333 ووٹوں کے فرق سے شکست کھا گئے، تو انہوں نے تمام ای وی ایم، وی وی پیٹ اور پوسٹل کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا ہے۔

رام گڑھ اسمبلی حلقہ سے آر جے ڈی کے سدھاکر سنگھ نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے امبیکا سنگھ کو 189 ووٹوں سے شکست دی۔ امبیکا نے الیکشن کمیشن سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا ہے، پربتہ دیہاری اور کرہنی اسمبلی حلقوں میں دوسرے نمبر پر رہنے والے امیدواروں نے بھی شکایات درج کی ہیں۔

بہار اسمبلی انتخابات کی گنتی 10 نومبر کو فی حلقہ اوسطا 35 راؤنڈ اور زیادہ سے زیادہ 51 راؤنڈ تک ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.