گذشتہ روز عام آدمی پارٹی اور کانگریس پارٹی کی جانب سے یہ شکایت کی گئی کہ بی جے پی نمو ٹی وی کے ذریعے انتخابات سے عین قبل نمو ٹی وی شروع کررہی ہے۔
اس کے ذریعے وزیر اعظم کی سیاسی مہم کو راست طور پر نشر کیا جائے گا۔ اس پر عام آدمی پارٹی نے سوال اٹھائے کہ کیا بی جے پی نے اس کے لیے الیکشن کمیشن سے اجازت طلب کی ہے؟ کیا یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت نہیں آتا؟ ۔
چنانچے الیکشن کمیشن نے وزارت اطلاعات و نشریات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس سلسلے میں اس کے موقف کو واضح کرنے کا حکم دیا۔