ایکناتھ شیندے نے اورنگ آباد ضلع کے مختلف دیہاتوں میں پہنچ کر کسانوں کے حالات کا جائزہ لیا۔ ایلورہ کے پلس واڑی قصبے میں کسانوں کی نووے فیصد فصلیں تباہ ہوگئی ہیں یہاں شیوسینا لیڈر نے متاثرین کو یقین دلایا کہ حکومت ہر طرح کی مدد کریں گی اور کسانوں کو مایوس نہیں کرے گی۔
میڈیا سے بات چیت کے دوران شیوسینا لیڈر نے کہا کہ ریاست میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں ہے عوامی مینڈیٹ کا ہر کسی کو احترام کرنا ہوگا این سی پی کی پیشکش کے تعلق سے انھوں نے کہا کہ پارٹی صدر ادھو ٹھاکرے کو قطعی فیصلے کا اختیار ہے تاہم شندے نے اس بات کا امکان بھی ظاہر کیا کہ جلد ہی حکومت تشکیل دی جائے گی۔