ETV Bharat / bharat

امروہہ میں عید غدیر کا اہتمام - شیعہ مسلمانوں نے عید غدیر کو پوری شان و شوکت

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے نوگاواں سادات علاقے میں شیعہ مسلمانوں نے عید غدیر کو پوری شان و شوکت سے منایا۔

شیعہ مسلمانوں نے عید غدیر کو پوری شان و شوکت سے منایا۔
author img

By

Published : Aug 21, 2019, 10:14 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 6:11 PM IST

شیعہ مسلمان ہر سال عید غدیر کو اہتمام سے مناتے ہیں۔ اہل تشیع کی روایات کے مطابق عید غدیر کو عید اکبر بھی کہا جاتا ہے۔ عید غدیر کے دن کی بڑی فضیلت ہے۔ اس دن شعیہ مسلمان روزہ بھی رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ شیعہ حضرات اسلامی مہینہ ذی الحجہ کی 18 تاریخ کو غدیر خمُ کے نام سے عید غدیر مناتے ہیں۔

امروہہ میں عید غدیر کا اہتمام، متعلقہ ویڈیو

اس موقع پر بتایا گیا کہ اسلام امن کا مذہب ہے، اسلام ہر طرح کی دہشت گردی کا مخالف ہے۔ اسلام جیئو اور جینے دو کی تعلیم دیتا ہے۔

مزید پڑھیں : لکھنؤ میں عید غدیر منائی گئی

اس دن علاقے کے لوگوں نے خصوصی نماز ادا کی اور ایک دوسرے سے گلے مل کر عید غدیر کی مبارکباد پیش کی۔

اس دن ضلع امروہہ کے شیعہ مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شریک ہو کر جلوس بھی نکالا۔

شیعہ امام، حسن امام عابدی نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' آج کا دن بڑا مبارک دن ہے۔ آج کے دن ہی پیغمبر آخر حضرت محمد صلی علیہ وسلم نے اپنے آخری حج کے موقع پر غدیر خم کے مقام پر ایک بڑا اجتماع کیا اور وہاں موجود فرزندان توحید کو خطاب کرتے ہوئے حضرت علی کرم اللہ وجہ (رضی اللہ عنہ) کو اپنا جانشیبن اور ولی قرار دیا۔'

امام عابدی نے کہا کہ ' اسلام میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ بلکہ اسلام تو لوگوں کو محبت سکھاتا ہے۔ اسلام سراپا امن و آشتی کا مذہب ہے'۔

اس کے علاوہ دیگر امام باڑوں میں مجالس کا انعقاد کیا گیا جہاں لوگوں کو عید غدیر کی اہمیت سے واقف کرایا گیا۔

Intro:نوگوا سادات میں منائی گئی عید غدیر

شیعہ مسلمانوں نے نکلا جلوسوں محمدی

امامابدو میں امام نے کیا مجلس کو خطاب

لوگو کے دیکھا خوشی کا ماحولBody:نوگوا سادات میں منائی گئی عید غدیر

شیعہ مسلمانوں نے نکلا جلوسوں محمدی

امامابدو میں امام نے کیا مجلس کو خطاب

لوگو کے دیکھا خوشی کا ماحولConclusion:امروہہ ضلع کے نوگاوا سادات علاقے میں شیعہ مسلمانوں نے عید غدیر کو پوری شانو شوکت سے منایا۔ اس مبارک دیں لوگو نے نماز ادا کی اور ایک دوسرے سے گلے ملے۔ بہت سے لوگوں نے عید غدیر کا روزہ بھی رکھا۔ شیعہ امام حضرت حسن امام ابدی نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن بڑا معبرک دیں ہے آج کے دیں ہی پیغمبر حضرت محمد صاحب نے ہجرت علی کو اپنا خلیفہ بنایا تھا۔ امام صاحب نے کہا کی اسلام دہشتگردی سے تعلّق نہیں رکھتا بلکہ اسلام تو لوگو کو محبت سکھاتا ہے۔

بائٹ۔ امام حسن ابدی
Last Updated : Sep 27, 2019, 6:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.