ETV Bharat / bharat

نایاب ناریل اور اس کے درخت کو بچانے کی کوششیں تیز

author img

By

Published : Jul 8, 2020, 2:17 PM IST

طویل عرصے سے تقریباً ناپید ہونے والی نسل 'دوہرے ناریل' کے دوسرے پودے تیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اب تک اس میں کامیابی نہیں ملی ہے۔

Efforts to save the rare coconut and its tree intensified
نایاب ناریل اور اس کے درخت کو بچانے کی کوششیں تیز

ملک میں نایاب نسل کے 'دوہرے ناریل' والے اکلوتے درخت کو بچانے کی ہرممکن کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

ایک طویل عرصے سے تقریباً ناپید ہونے والی نسل 'دوہرے ناریل' کے دوسرے پودے تیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اب تک اس میں کامیابی نہیں ملی ہے۔

مغربی بنگال کے ہاؤڑہ کے آچاریہ جگدیش چندر بوس انڈین بوٹینک گارڈن میں واقع اس ناریل کے درخت کی چوٹی میں دو تین سال قبل پھپھوندی لگ گئی تھی جس کے بعد درخت کا نشوونما نہیں ہوپارہا تھا۔

گزشتہ ایک سال سے اس میں ایک نئی پتی بھی نہیں آئی اوراس کے دوسرے پتے زرد پڑتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے سائنسدانوں کی تشویش بڑھ گئی ہے۔

انڈین کونسل آف زرعی تحقیقات کی میگزین 'پھل-پھول' میں حال ہی میں شائع ہونے والے مضمون کے مطابق انگریزوں نے 1894 میں دوہرے ناریل والے اس پیڑ کو لگایاتھا۔ 125 سالہ قدیم یہ مادہ درخت اب ختم ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، جس کی وجہ سے اسے بچانے کے لئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.