گزشتہ روز سرحد پر بھارت اور چینی افواج کے مابین تصادم کے بعد آج وزارت خارجہ کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی جس میں وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے کہا کہ بھارت اور چین اس معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بابت دونوں ممالک کے مابین فون پر فوجی اور سفارتی معاملات پر گفتگو ہوئی۔ اور بات چیت کے ذریعے اسے حل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلی فون پر لداخ کی صورتحال کے سلسلے میں بات چیت ہوئی ہے جس میں دونوں ممالک میں اتفاق قائم ہوا ہے کہ مجموعی حیثیت کو بہت ذمہ داری سے سنبھالا جانا چاہیے اور 6 جون کو سینیئر فوجی کمانڈروں کی میٹنگ میں ہوئے اتفاق پر پوری ایمانداری سے عمل کیا جانا چاہیے۔