قومی دارالحکومت دہلی میں حکومت نے کاروبار شروع کرنے کے عمل کو مزید آسان کرتے ہوئے مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائیزیز کے لیے کاغذات جمع کروانے کی لازمیت کو اب ختم کردیا ہے۔
مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائیزیز کی مرکزی وزارت نے یہاں جاری ایک نوٹفکیشن میں کہا کہ چھوٹی صنعتوں کا رجسٹریشن مکمل آن لائن ہوگا، اور اس کے لیے آدھار کارڈ کے سوا کسی دوسرے کاغذات کی ضرورت نہیں ہوگی، جبکہ دیگر ضروری دستاویز کی جگہ ایک 'از خود اعلان' کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ وزارت نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن یکم جون کو جاری کیا تھا، جبکہ تفصیلی نوٹیفکیشن آج جاری کیا گیا ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ نئے نوٹیفکیشن کی توضیعات یکم جولائی سنہ 2020 سے نافذ کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ نئے ضابطے بنانے سے قبل وزارت نے متعلقہ محکموں، صلاح کار کمیٹیز اور اشیا و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی)، محکمہ انکم ٹیکس، ریاستی حکومتوں اور صنعتی تنظیموں کے ساتھ مذاکرہ کیا ہے، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔