امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق منگل کو 19.03 بجے زلزلہ کی شدت ریکٹرا سکیل پر 6.0 تھی۔ زلزلہ کا مرکز گرناڈا سے 33 کلومیٹر دور مشرق میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
اس کے کچھ ہی دیر بعد 19.19 بجے 5.7 کی شدت والے زلزلے کے دوسرے جھٹکے کے ساتھ ساتھ بہت سے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی وجہ سے دارالحکومت بگوٹا سمیت دیگر شہروں میں واقع رہائشی علاقوں، خاص طور پر بلند عمارتوں میں رہ رہے یا کام کرنے والے لوگوں کے درمیان افراتفری مچ گئی۔
زلزلہ سے فی الحال کسی قسم کے جان مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔