زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آج صبح پاکستان میں اسلام آباد کے مغرب میں 4.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
وہیں افغانستان کے کابل کے شمال، شمال مشرق میں زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ آج ہی کے دن سنہ 2013 میں پاکستان کے بلوچستان میں آئے 7.7 شدت کے زلزلے سے 515 افراد ہلاک ہوئے تھے۔