قومی دارالحکومت دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں دیر شب زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ریکٹر اسکیل پر 4.2 بتائے گئے۔ اس زلزلے کا مرکزی حصہ راجستھان کا ضلع الور بتا یا گیا۔
دہلی سے لے کر نوئیڈا غازیہ آباد کے علاقوں میں بھی اس زلززلے کے جھٹکے کو لوگوں نے محسوس کیا۔ تقریبا رات کے 11:46 منٹ پر زلزلے محسوس کیے گئے۔
مزید پڑھیں: مسافروں کو لوٹنے والے لٹیرے گرفتار
اطلاع کے مطابق رواں برس دہلی و این سی آر میں کم وبیش زلزلے کے 15 جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تاحال کسی طرح کے جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔