تملناڈو کی حکمراں جماعت اے آئی اے ڈی ایم کے نے بدھ کے روز نائب وزیر اعلی او پنیرسیلوم اور وزیر اعلی ای کے پلانی سوامی کے مابین کئی روز سے جاری سیاسی کشاکش کو ختم کیا۔
پارٹی نے پلانی سوامی کو اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے وزیر اعلی عہدہ کے امیدوار کے طور پر منتخب کیا ہے۔
اس ضمن میں پلانی سوامی اور پنیرسیلوم نے بدھ کو چینائی میں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔
تملناڈو میں اسمبلی انتخابات اگلے برس اپریل سے مئی میں ہونے والے ہیں۔
واضح رہے کہ تملناڈو میں جیا للیتا کے انتقال کے بعد پارٹی میں بحران پیدا ہوگیا تھا۔ اور وزیراعلی کے عہدے کے لیے کئی دعوے دار سامنے آئے مگر اس دوڑ میں پہلے پنیرسیلوم وزیر اعلی بنے پھر اختلافات کے بعد ای پلانی سوامی وزیر اعلی منتخب ہوئے۔