ETV Bharat / bharat

'ٹریفک قوانین کی خلاف وزری کرنے والے کی خیر نہیں'

author img

By

Published : Jul 3, 2019, 11:19 PM IST

مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قابو پانے کے لیے ای چالان کے نظام کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔

فائل فوٹو

حکومت نے ای چالان نظام نافذ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے تاکہ نشے کی حالت میں گاڑی چلانے ، مقررہ رفتار سے زیادہ تیز گاڑی چلانے اور ٹریفک سے متعلق دیگر قوانین جیسی خلاف ورزیوں پر موثر طریقے سے قدغن لگایا جاسکے۔

انہون نے کہا کہ یہ ایک مربوط اطلاعاتی ٹیکنا لوجی پر مبنی تنفیذی حل ہے، جس کا مقصد ٹریفک سے متعلق قوانین کی خلاف ورزیوں کو منضبط کرنا ہے۔ یہ کام ایک اینڈرائیڈ پر مبنی موبائل ایپ اور بیک۔ اینڈ ویب ایپلی کیشن کے توسط سے کیا جائے گا۔ یہ ایپ ٹرانسپورٹ انفورسمنٹ وِنگ اور ٹریفک پولیس کے لیے بنایا گیا ہے۔

ای چالان سسٹم کا نفاذ بہار ، چنڈی گڑھ ، دہلی ، گجرات ، ہریانہ ، ہماچل پردیش ، مہاراشٹر ، اڈیشہ ، راجستھان ، تمل ناڈو ، اتر پردیش ، اترا کھنڈ ، جموں و کشمیر ، پنجاب اور پڈوچیری میں فی الحال کیا جا رہا ہے۔

یہ اطلاع سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں دی۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.