ETV Bharat / bharat

'ہماری پارٹی ڈراتی دھمکاتی نہیں ہے' - جے پی ایماندارانہ سیاست کو آگے لے کر چل رہی ہے

ہریانہ کے نائب وزیراعلیٰ دشینت چوٹالا نے شیوسینا کے رہنما سنجے راؤت کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'اس بیان سے ان کا قد نہیں بڑھتا ہے اور ہماری پارٹی کسی کو ڈراتی دھمکاتی نہیں ہے۔'

فائل فوٹو
author img

By

Published : Oct 29, 2019, 5:38 PM IST

مہاراشٹر میں اب ہریانہ کی سیاست نے دستک دے دی ہے۔ ہریانہ میں جے جے پی ۔ بی جے پی اتحاد کی حکومت بننے کے بعد کئی حزب اختلاف کی جماعتوں نے نکتہ چینی کی ہے لیکن اس بار حزب اختلاف نہیں بلکہ بی جے پی کی حلیف جماعت شیوسینا نے جے جے پی کے رہنما اور نومنتخب نائب وزیراعلیٰ دشینت چوٹالا پر تنقید کی ہے۔

شیوسینا کے رہنما سنجے راؤت نے ہریانہ میں بی جے پی ۔ جے جے پی حکومت کے نومنتخب نائب وزیراعلیٰ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے مہاراشٹر میں حکومت نہیں بننے کی وجہ بھی بتائی۔

سنجے راؤت نے کہا کہ 'مہاراشٹر میں کوئی دشینت نہیں ہے جس کے والد جیل میں ہوں، ہمارے پاس بھی متبادل ہے۔' اس میں انہوں نے دشینت چوٹالا کی بی جے پی کے ساتھ آنے کی مجبوری کو بتانے کی کوشش کی۔

اس کے بعد دشینت چوٹالا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'سنجے راؤت کے اس بیان سے ان کا قد نہیں بڑھتا ہے، سنجے راؤت کو یہ تو پتہ ہے کہ دشینت چوٹالا کون ہیں اور میرے والد آج سے نہیں چھ برس سے جیل میں ہیں۔ ایک بار بھی وہ میرے والد کا حال جاننے کے لیے نہیں آئے۔'

انہوں نے کہا کہ 'شیوسینا تو بی جے پی کے ساتھ کئی برسوں سے ہے اور ہماری پارٹی کو ابھی گیارہ مہینے ہی ہوئے ہیں۔ شیوسینا پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'جے جے پی کسی کو ڈراتی دھمکاتی نہیں ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'جے جے پی ایماندارانہ سیاست کو آگے لے کر چل رہی ہے۔'

دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کے دوران دشینت چوٹالا نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.