ETV Bharat / bharat

بڈگام میں کرونا وائرس سے پولیس اسٹیشن ماگام بند

author img

By

Published : May 31, 2020, 9:02 PM IST

مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں پولیس میں کورونا وائرس کا انفیکشن پھیلنے سے پولیس اسٹیشن و پولیس چوکی جواہر پورہ ناربل بند کر دی گئی۔

بڈگام میں کروناوائرس سے پولیس سٹیشن ماگام بند

تفصیلات کے مطابق 26 مئی کو ماگام پولیس تھانہ سے تعلق رکھنے والے 7 اہلکار کے نمونوں کے نتائج مثبت آئے۔ جس کے فوری طور پر پولیس سٹیشن ماگام اور پولیس چوکی ناربل کو سیل کیا گیا اور ان تمام اہلکار کو گورنمنٹ ہائر سکنڈری اسکول میں کورنطینہ پر رکھا گیا اور وہیں ان لوگوں کی بھی تلاش شروع کی گئی ہے جو ان کوویڈ 19 پازیٹیو کیسز کے رابطہ میں آئے تھے تاکہ ان تمام افراد سے نمونے حاصل کر کے جانچ کے لیے بھیجے جاسکیں۔

اسی دوران 29 مئی کو ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بڈگام سے وابستہ مزید 2 اہلکاروں کے نمونوں کے نتائج مصبت آئے. اور دوسرے ہی روز یعنی 30 مئی کو ماگام پولیس سٹیشن میں تعینات 8 پولیس اہلکاروں کے نمونوں کے نتائج مصبت آئے. جس سے پورے بڈگام پولیس میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ملک کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں کوویڈ 19 وبا کے انفیکشن کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے لاگو کئے گئے لاک ڈاون کو نافذ کرنے کے لیے کشمیر میں جموں و کشمیر پولیس نے اپنے فرائض انجام دینے میں مصروف ہے۔ اس دوران وہ لوگوں کی حمل و نقل کو روکنے اور سوشل ڈسٹنسنگ کو برقرار رکھنے وغیرہ میں اپنا ایک قلیدی رول ادا کررہی ہے۔ وہی اس کوویڈ 19 وبا کے انفیکشن سے اثرانداز ہوئے افراد کو جن کورنطینہ مراکز میں کورنطینہ پر رکھا جاتا تھا وہاں پر بھی یہ پولیس اہلکار اپنے ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.