برازیل میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا (کووڈ 19) سے انفیکشن کے بعد 831 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
جس سے اس ملک میں اس جان لیوا وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 132000 سے زائد ہوچکی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ اسی عرصہ کے دوران اس مہلک وائرس کے 15155 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 4345610 ہوگئی۔
واضح رہے کہ وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں گذشتہ سات دنوں میں اوسطاً 711 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جو پہلے کے مقابلے میں 18 فیصد کم ہے۔
خیال رہے کہ کل لیبیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 433 نئے کیسز درج کیے گئے تھے جسکے ساتھ ہی اب لیبیا میں متاثرین کی تعداد 22791 ہوگئی تھی۔
سینٹر نے بتایا کہ ملک میں 2725 مشتبہ نمونوں کی جانچ کی گئی، جن میں سے433 کورونا پازیٹو پائے گئے تھے۔
سینٹر نے بتایا کہ ملک میں مزید 83 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے تھے۔ وہیں آٹھ مریضوں کی کورونا انفیکشن وجہ سے موت ہوگئی تھی۔
سینٹر نے بتایا کہ ملک میں اتوار تک اس وبا سے 12183 افراد صحت یاب ہوچکے تھے، جبکہ 362 مریضوں کی اس وبا سے موت ہوگئی تھی۔