ETV Bharat / bharat

آیوشمان اسکیم کے تحت 60 فیصد رقومات پرائیوٹ ہسپتالز کو ملی

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ' حکومت اس بات کی تفصیلات نہیں رکھتی کہ اس کی منصوبہ بندی میں پرائیوٹ انشورنس کمپنیوں کو کتنی پریمیم رقومات دی گئی ہے'۔

Due to Ayushman Aharat govt 60 Percent rupee to Private Hospital
علامتی تصویر
author img

By

Published : Dec 10, 2019, 8:51 PM IST

آیوشمان بھارت پردھان منتری جن اروگیہ یوجنا کے تحت اب تک ادا کی گئی رقومات میں سے 60 فیصد پرائیوٹ ہسپتال کو دی گئی ہے۔ مرکزی وزیر برائے صحت اور خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج راجیہ سبھا میں ضمیمہ سوالات کے جواب میں یہ معلومات دی۔
انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت گزشتہ 5 دسمبر تک کل 65 لاکھ 45 ہزار 733 لوگوں کے علاج کے لیے مختلف اسپتالوں داخل کرایا گیا۔ان کے علاج پر 9549 کروڑ روپے خرچ آئے اور اس میں سے 60 فیصد رقومات ادائیگی ہسپتال کو اور 40 فیصد کا سرکاری اسپتال کو کیا گیا۔ اس اسکیم کے تحت تقر یبا 20 ہزار ہسپتال پینل میں رکھے گئے ہیں۔
ایک مزید سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ' حکومت اس بات کی تفصیلات نہیں رکھتی کہ اس کی منصوبہ بندی میں پرائیوٹ انشورنس کمپنیوں کو کتنی پریمیم رقومات دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی، تلنگانہ، مغربی بنگال اور اڑیشہ کی حکومتوں نے اس اسکیم کو نافذ نہیں کیا۔ مغربی بنگال نے اسے شروع میں نافذ کیا تھا لیکن بعد میں چھوڑ دیا۔ ایک دیگر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسکیم کے تحت مختص انشورنس رقم پانچ لاکھ میں اضافے کرنے کی ابھی تجویز نہیں ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.