ڈاکٹر ہرش وردھن نے ٹویٹ کیا 'آزادی کی لڑائی سے لے کر 1977 کی ایمرجنسی تک تمام تحریکوں کی مشعل تھامنے والے جے پی یعنی لوک نائیک جئے پرکاش نرائن کا نام ملک کےایک ایسے شخص کے طور پر ابھرتا ہے، جنہوں نے اپنے افکار اور شخصیت سے ملک کی سمت متعین کی تھی۔ ان کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں'۔
یہ بھی پڑھیں: دریا لدر ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل
واضح رہے کہ جے پی کے نام سے مشہور لوک نائک جے پرکاش نارائن نے اس وقت کی وزیر اعظم گاندھی کے اقتدار کو چیلنج کرتے ہوئے 72 سال کی عمر میں ہی مکمل انقلاب کی شروعات کی تھی۔ اس تحریک کی آگ ایسی پھیلی کہ محترمہ گاندھی نے سنہ 1975 میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔ اس دوران انھیں کئی مہینوں تک قیدی بناکر رکھا گیا۔ 8 اکتوبر 1979 کو 77 برس کی عمر میں ان کا انتقال ہوا۔ سنہ 1999 میں انھیں بعد ازمرگ ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا گیا۔