ETV Bharat / bharat

ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی رہائشگاہ پر توڑ پھوڑ - بھیم راؤ امبیڈکر کی رہائش گاہ

اطلاعات کے مطابق بھیم راؤ امبیڈکر کی رہائشگاہ پر نامعلوم بدمعاشوں نے حملہ کر دیا اور اس میں توڑ پھوڑ کی۔

ڈاکٹر بھیم راؤ  امبیڈکر کی رہائش پر توڑ پھوڑ

author img

By

Published : Jul 8, 2020, 9:28 AM IST

Updated : Jul 8, 2020, 9:34 AM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں واقع بھارتی آئین ساز بھیم راؤ امبیڈکر کی رہائش گاہ پر کچھ نا معلوم افراد نے توڑ پھوڑ کی ہے، ان کی رہائش گاہ کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمرے کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ان معلوم افراد نے ان کے گھر کے باہر رکھے پھولوں کے گملے کو بھی توڑ دیا اور اور وہاں موجود پودوں کو اکھاڑ کر پھینک دیا۔

اس پورے معاملے کی ریاست کے وزیر داخلہ انل دیش مکھ نے مذمت کی ہے اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کی بات کہی ہے۔

اس سلسلے میں انہوں ٹویٹ کر کے کہا ہے کہ 'ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی رہائش گاہ پر کچھ نامعلوم افراد کا حملہ کرنا قابل مذمت ہے، پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے، ملزمین کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔'

انل دیشمکھ کا ٹویٹ
انل دیشمکھ کا ٹویٹ

ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے پوتے اور ونچت بہوجن اگھاڑی کے صدر پرکاش امبیڈکر نے لوگوں سے امن قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔

Last Updated : Jul 8, 2020, 9:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.