ضلع کلکٹر ترون پتھوڑے نے گزشتہ شب بتایا کہ 'کوئی شخص بھوپال نہیں آیا۔ اس کے ساتھ ہی بیرون ملک سے آئے 55 اور جماعت کے دیگر افراد کے ٹسٹ کرائے گئے ہیں۔ کسی میں بھی بیماری کے کوئی علامات نہیں ملے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے سیمپل لئے گئے ہیں۔ ان کے ساتھ رہنے والے لوگوں کے بھی سیمپل ٹسٹ کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں'۔
کلکٹر مسٹر پتھوڑے نے بتایا 'جماعت میں شامل تمام افرادنے 21 ا دن کا آئسو لیشن مکمل کر لیا ہے۔ جماعت میں شامل کسی بھی دوسرے میں کسی قسم کی کوئی بیماری کی علامت نہیں ہے۔ بھوپال کے عوام کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ تمام لوگ انتظامیہ اور محکمہ صحت کی نگرانی میں ہیں۔ سیکورٹی کے نقطہ نظر سے سبھی کے سیمپل ٹسٹ کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں'۔
واضح رہے کہ دہلی کے نظام الدین میں واقع اس مرکز میں تبلیغی جماعت میں لوگ آئے ہوئے تھے، ان میں ملک بھر سے اور بیران ممالک سے بھی لوگ شامل تھے، مرکز کے انتظامیہ کا کہنا ہے 'لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ اپنے اپنے گھروں کو نہیں جا پائے اور حکومت سے مدد بھی مانگی تھی لیکن حکومت کی جانب سے کوئی مدد فراہم نہیں کی گئی'۔