ETV Bharat / bharat

دہلی میں آر ٹی پی سی آر جانچ میں دو گنا اضافہ ہوگا: امت شاہ

author img

By

Published : Nov 15, 2020, 10:41 PM IST

دہلی میں کورونا وائرس کے خطرناک شکل کو کنٹرول کرنے کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں اتوار کو ہوئی میٹنگ میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ میں دوگنا اضافہ کا فیصلہ کیا گیا۔

amit shah
وزیر داخلہ امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں اتوار کو ہوئی میٹنگ میں دی گئی ہدایات کے بارے میں سلسلہ وار ٹوئیٹ کرکے یہ اطلاع دی۔

صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن، لیفٹننٹ گورنر انل بیجل، وزیراعلی اروند کیجریوال، دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین، دہلی کے چیف سکریٹری وجے دیو اور مرکز اور دہلی حکومت کے دیگر سینئر حکام اس میٹنگ میں موجود تھے۔

امت شاہ نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں مختلف ہدایات دی گئیں، سب سے پہلے دہلی میں آر ٹی۔پی سی آر ٹیسٹ میں دوگنا اضافہ کیا جائے گا۔

دہلی میں اسپتالوں کی گنجائش اور میڈیکل انفراسٹرکچر کی دستیابی دوگنی کی جانی چاہئے۔ اس سمیت میں مئی بنائے گئے دھولہ کنواں میں واقع ڈی آر ڈی کے کووڈ اسپتال میں 250سے 300آئی سی یو بیڈ مزید شامل کئے جائیں گے جس سے کووڈ کے سنگین مریضوں وہاں علاج کیا جاسکے۔

شاہ نے آج کی میٹنگ میں یہ بھی ہدایت دی کہ کووڈ۔19 کے ہوم آئسولیشن میں رہ رہے مریضوں کی ٹریکنگ رکھنے اور ایمرجنسی میں میڈیکل سہولت کی ضرورت پڑنے پر انہیں فوری طورپر کووڈ اسپتالوں میں شفٹ کرنے کی ضرورت پرخاص طورپر زور دیا۔ ڈاکٹر وی کے پال، ڈائرکٹر ایمس اور ڈائرکٹر جنرل آئی سی ایم آر کی قیادت میں ایک اعلی سطحی کمیٹی اس پر جلد ہی رپورٹ دے گی۔

دہلی میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جان بچانے کے لیے مرکزی حکومت دہلی کو آکسیجن سلنڈر، ہائی فلو ناسل کینولا اور دیگر تمام ضروری طبی آلات دستیاب کرائے گی۔ سنگین کورونا معاملات میں پلازمہ ڈونیشن اور متاثرہ لوگوں کو پلازمہ دیئے جانے کے لیے پروٹوکول تیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ڈاکٹر وی کے پال، ڈائرکٹر ایمس اور ڈائرکٹر جنرل آئی سی ایم آر کی قیادت میں ایک اعلی سطحی کمیٹی اس پر جلد ہی رپورٹ دے گی۔

دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں وائرس کے 3235 نئے معاملے آئے ہیں اور 95مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ دہلی میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7614 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.