ETV Bharat / bharat

مدھیہ پردیش میں امن قائم، پولس محتاط، جبل پور کے چارتھانہ علاقوں میں کرفیو

author img

By

Published : Dec 20, 2019, 11:29 PM IST

شہریت ترمیمی قانون کے مسئلہ پر ملک میں کچھ مقامات پر مظاہروں کی خبروں کے درمیان مدھیہ پردیش میں آج کچھ مقامات پر مظاہرہ ہوا لیکن امن قائم ہے۔ حالانکہ جبل پور میں پتھراؤ کے کچھ واقعات کے پیش نظر چار تھانہ علاقوں میں کرفیو لگادیا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش میں امن قائم، پولس محتاط، جبل پور کے چارتھانہ علاقوں میں کرفیو
مدھیہ پردیش میں امن قائم، پولس محتاط، جبل پور کے چارتھانہ علاقوں میں کرفیو

ریاست کے 52 میں سے 44 اضلاع میں حکم امتناعی کا نفاذ ہے اور صورت حال پوری طرح قابو میں ہے۔
راجدھانی بھوپال کے اقبال میدان علاقے میں دوپہر بعد ہزاروں لوگوں نے شہریتی ترمیمی قانون کے خلاف اکٹھے ہوئے اور مظاہرہ کیا اور مظاہرہ پرامن طریقے سے ختم ہوگیا۔ راجدھانی میں بھی پولس انتظامیہ بے حد محتاط ہے۔
جبل پور سے ملی خبر کے مطابق تقریبا آدھا درجن تھانوں پر لوگوں نے پتھراؤ کیا۔ اس وجہ سے ہنومان تال اور گوہل پور تھانہ علاقے کے پورے علاقوں اور کوتوالی کے میلونی گنج اور آدھارتال کے آنند نگر اور مہونئ علاقے میں احتیاط کے طور پر کرفیو لگادیا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.