ETV Bharat / bharat

گھریلو پروازوں کے طے شدہ کرائے میں 24 نومبر تک توسیع - وزارت ہوا بازی

کورونا وائرس کے مد نظر وزارت ہوابازی نے گھریلو پروازوں کے کرائے میں 24 نومبر تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

airfare
airfare
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 7:04 AM IST

Updated : Jul 25, 2020, 7:12 AM IST

بھارت میں کورونا وائرس کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھاجارہا ہے، موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے وزارت ہوابازی کی جانب سے گھریلو پروازوں میں دو طرح کے کرایے کے نرخ (قیمت) طے کیے گئے تھے جن کی 24 نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔

وزارت نے اس سے پہلے 21 مئی کو طے کیے جانے والے ان کرایوں کی مدت 24 اگست تک رکھی تھی۔

وزارت ہوا بازی کا کہنا ہے 'کورونا وائرس کے پیش نظر وازرت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ گھریلو پروازوں میں سب سے زیادہ اور سب سے کم کرایے جو طے کیے گئے ہیں، ان میں 24 نومبر تک توسیع کی گئی ہے'۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے سبھی گھریلو اور بین الاقوامی پروازوں کو معطل کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد 25 مئی کو گھریلو پروازوں کو دوبارہ شروع کیا گیا جبکہ عالمی پروازیں ابھی بھی معطل ہیں۔

ہوابازی کے ریگولیٹر ڈی جی سی اے نے 21 مئی کو ٹکٹوں کی قیمتوں کے سات بینڈز (کرائے کے جدول) جاری کیے تھے، جس میں کم قیمت اور بالائی حدود تھے۔ اس طرح کا پہلا بینڈ پروازوں پر مشتمل ہوتا ہے جس کی مدت 40 منٹ سے کم ہوتی ہے۔

پہلے بینڈ کے لئے کرایے کی حد بالترتیب (کم از کم اور زیادہ سے زیادہ) 2 ہزار اور 6 ہزار روپے ہیں۔

اس کے بعد کے بینڈ 40-60 منٹ، 60-90 منٹ، 90-120 منٹ، 120-150 منٹ، 150-180 منٹ اور 180-210 منٹ کے دورانیے کی پروازوں کے لئے مقرر کے گئے ہیں۔

ڈی جی سی اے نے کہا 'ان بینڈوں کے لئے نچلی اور اوپری کرایے کی حدیں مقرر کی گئی ہیں جن میں 2،500 سے 7،500 روپے، 3،000 سے 9،000 روپے، 3،500- 10،000 روپے، 4،500 سے 13،000 روپے، 5500 سے 15700 روپے اور 6500 سے 18600 روپے کی حد شامل ہے'۔

Last Updated : Jul 25, 2020, 7:12 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.