قبائلیوں کی مشکلات کے پیش نظر ایک کانسٹیبل نے 35 قبائلی خاندانوں کے لئے اپنی تنخواہ کے ذریعہ مدد کرتے ہوئے ان میں غذائی اشیا کی تقسیم کی، جو فاقہ کشی کا شکار تھے۔
تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے دھن پاد پولیس اسٹیشن سے وابستہ کانسٹیبل لنگم نے ہنومان پلی گاوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔
کوسگی منڈل کے اس گاوں میں 35خاندان رہتے ہیں۔ان میں سے اکثریت کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے جس کے نتیجہ میں حکومت کی جانب سے دی گئی رقمی امداد اور راشن سے یہ افراد محروم رہے۔
کئی افراد،یومیہ مزدوری کاکام کرتے ہیں۔لاک ڈاون کے بعد یہ تمام بے روزگار ہوگئے ہیں اور فاقہ کشی کا سامنا کررہے ہیں۔
اس جدوجہد کو دیکھتے ہوئے لنگم نے اپنی تنخواہ سے 35خاندانوں کی بھوک مٹانے کا کام کیا۔اس پولیس ملازم نے چار کیلو چاول،ایک کیلو دال،دو کیلو ٹماٹر اور ایک کیلو پیاز ان خاندانوں کو دی۔